Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کی جانب سے جشن آزادی کی شاندار تقریب

 مقررین نے  حب الوطنی کے جذبات کو نظم اور نثرکی صورت میں جدا جدا  بیان کیا ، ڈپٹی کنوینر نے ذوالحجہ کی فضیلت سے حاضرین کا آگاہ کیا
شاہین جاوید ۔ ریاض
    دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے لئے بے انتہا محبت ، لگن اور وابستگی کا مظاہرہ اپنے اپنے انداز میں کرتے ہیں۔انداز بیاں کچھ بھی ہو۔ محبتوں کا لطف لاجواب ہوتا ہے۔پاکستان سے لازوال محبت کوعروج دینے اور جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے لیڈیز چیپٹر کی کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ کی جانب سے پر تکلف شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان رائٹرز کلب اینڈ لیڈیز چیپٹر کے تمام ارکان مدعو  تھے۔  پرجوش قومی  جذبات سے بھرپور تقریب کا آغاز ڈاکٹر نعمان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
سونیہ کاشف نے ھدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر فرح نادیہ نے تمام شرکاء  کو خوش آمدید کہا  ۔ ڈاکٹر فرح نادیہ نے حب الوطنی کے جذبات کو نظم کی شکل میں بیان کیا۔لیڈیز چیپٹر کی ڈپٹی کنوینر شمائلہ ملک نے ذی الحج کے پہلے مبارک دس دن کی فضیلت اور رب کی جانب سے دی گئی اس عظیم سعادت سے مستفید ہونے کے طریقوں کو بھی بیان کیا۔ حج کی فضیلت اور اہمیت سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا۔اس کے ساتھ جشن آزادی کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔بعدازاں گروپ کے تمام اراکین نے  پاکستان کیلئے اپنے جذبات اور محبت کا مظاہرہ اپنے اپنے الفاظ میں کیا۔جن میں پاکستان رائٹرز کلب کے صدر فیاض ملک، عاشق حسین ، زبیر بھٹی ، محمد اصغر ، ایمن ظہیر ، یوسف علی یوسف ، ڈاکٹر نعمان ، انجینئر نعمان ، مدیحہ ملک ، مدیحہ نعمان ، ڈاکٹر نغمہ ، شاہین جاوید ، قندیل ایمن ، ام ریاض ساجدہ چوہدری ، سونیا کاشف نے اپنے اپنے حب الوطنی کے جذبات کو بیان کیا۔اور نئے پاکستان کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے اپنی اپنی تجاویز اور تجزئیے بیان کئے اور دعائیں کیں۔کسی نے نثر   اور کسی نے نظم کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس پرجوش موقع پر سب نے مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوتے جشن آزادی کا کیک کاٹا۔اور پاکستان کے مستقبل کیلئے بھرپور دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض :مجلس پاکستان کی جانب سے جشن آزادی پاکستان

شیئر: