Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نعیم الحق وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد ... وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق اور افتخار درانی کو معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو معاون خصوصی برائے سیاسی امور جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی کو وزیر اعظم کا معاون برائے میڈیا مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل مرزا شہزاد اکبر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ۔ مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:مرزا شہزاد اکبر معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

شیئر: