لالی وڈ کی 3بڑی فلموں کی نمائش
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                لالی وڈ کی 3بڑی فلمیں عید پر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ ان میں کڑا مقابلہ ہونے کی توقع ہے ۔ ان فلموں میں 'پرواز ہے جنون' ،لوڈویڈنگ' اور ”جوانی پھر نہیں آنی ٹو“شامل ہیں۔واضح رہے کہ ”جوانی پھر نہیں آنی ،ٹو“میں فہد مصطفی، ہمایوں سعید ، احمد علی بٹ اور واسع چوہدری نیز ماورا حسین کام کررہے ہیںجبکہ پرواز ہے جنون میں حمزہ عباسی، احد رضامیر، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر پاک فضائیہ سے منسلک زندگی کو فلم میں پیش کریںگی۔تیسری فلم لوڈویڈنگ' میں مہوش حیات اور فہد مصطفی نے کردار ادا کیا ہے جو لاہور کے قریبی گاﺅںمیں بسنے والے عام لڑکا لڑکی کی زندگی اور شادی پر مبنی کہانی ہے۔