Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

   اسلام آباد... پاکستان بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے  کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔مساجد میں دن کا آغاز امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اورملک کے تحفظ ، سلامتی اور خوشحالی کی دعاوں سے ہوا۔ نمازعید کے اجتماعات میںقربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ نماز عید کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا وفاقی وزرا، سیاست دان اور ارکان پارلیمنٹ،اسلامی ملکوں کے سفیروں اور دیگر شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ صدر ممنون نے کراچی میں عید کی نماز ادا کی۔عید کا مرکزی اجتماع گلشن جناح میں ہوا۔پنجاب کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات جبکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ِعید کی نماز ادا کی۔کوئٹہ میں نماز عید کا بڑا اجتماع عید گاہ توغی روڈ کوئٹہ میں ہوا۔ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اپنے آبائی علاقے گلستان جبکہ وزیراعلیٰ میر جام کمال خان اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی ا سپیکر محمد قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔پشاور میں عید کا مرکزی اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پشاور میں ہوا۔قائمقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے آبائی علاقے ایبٹ آباد میں عید کی نمازادا کی۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں عید کی نماز ادا کی۔ 
مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل باجوہ نے فریضہ حج ادا کیا

شیئر: