Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلکار نے حجن کو کمر پر لادکر جمرات پہنچایا

منی: سعودی حکام کی طرف سے حجاج کرام کی خدمت کے جذبے کا عملی اظہار کرتے ہوئے ایک اہلکار نے بوڑھی حجن کو کمر پر لاد کر جمرات پہنچایا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) کے فوٹوگرافر نے یہ منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واس کے فوٹو گرافر نے بتایا کہ بدھ کو شام 8بجے میں جمرات کی طرف تصاویر بنانے جارہا تھا کہ راستے میں مجھے ایک سپاہی نظر آیا جو ایک حجن کو کمر پر لادے جمرات لے جارہا تھا۔ حجن پیدل چلنے کی وجہ سے تھک چکی تھی۔ یہ منظر میں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔یقینا اس سے اس ملک کی قیادت، عوام اور سیکیورٹی اداروں کے جذبے خدمت کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔
 

شیئر: