Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم سے اسپیکر اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

اسلام آباد ... وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں۔قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وہ ایوان کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے۔عوامی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔ دریں اثناءوزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہو لتیں مہیا کرنے کے ساتھ معاشی مواقع کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کی عوام کا احساس محرومی دور کیا جا سکے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔ بلوچستان کی عمومی صورتحال ، امن و امان اور صوبے کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں:عمران نے خارجہ پالیسی کیلئے کیا گائڈ لائنز دیں؟

شیئر: