Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور اپنا بجٹ اوقاف کی آمدنی سے حاصل کریگی، آل الشیخ

مکہ مکرمہ.... سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور و اوقاف و دعوت ور ہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزارت، اوقاف کی آمدنی سے اپنا خرچ چلائے گی اور مستقبل میں اپنے اخراجات کا بوجھ سرکاری خزانے پر نہیں ڈالے گی۔ آل الشیخ نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت بجلی کمپنی سے استفادے کے بجائے شمسی توانائی سے کام چلائے گی۔آل الشیخ نے بتایا کہ وزارت اسلامی امور عنقریب اپنے اخراجات کے سلسلے میں خود کفیل ہوجائیگی۔ دشمن اعتدال پسندی کو یرغمال بنانے کے درپے ہیں،ان کا مقابلہ کیا جائیگا۔آل الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب سے عداوت اسلام اور اس کے پیروکاروں کے دشمن ہی کر سکتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ عداوت کرنے والے اغیار نہیں بلکہ مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔ دشمنوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مملکت کو بدنام کرنے والے اپنے دین اور اسلامی اخلاقیات سے کنارہ کش ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب اسلام کا علمبردار ، بیت اللہ کا خادم ہے۔ دنیا بھر میں اعتدال کا پیغام عام کر رہا ہے۔ آل الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب حجاج کرام کی خدمت کو اپنے لئے باعث سعادت سمجھتا ہے۔ حج ، عمرے اور زیارت کی راہ میں حائل جملہ رکاوٹوں کاازالہ اس کا نصب العین ہے۔ انہوں نے امسال ضیوف الرحمان کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرنے والے تمام اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔ 
 

شیئر: