Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہیریٹج افطار‘: قصیم کے تاریخی قلعے میں ماضی کے رمضان کی یادیں تازہ

الرس گورنریٹ میں واقع جدعیہ کا تاریخی قلعہ ایک ورثے کے طور پر مانا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کی الرس گورنریٹ میں واقع جدعیہ کے تاریخی قلعے میں ’ہیریٹج افطار‘ نے روشن لالٹینوں اور عربی قہوے کی مہک کے ساتھ روایتی رمضان ٹیبل کی یاد تازہ کر دی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس تقریب میں رہائشیوں، سیاحوں اور ورثے کے دلدادہ افراد نے شرکت کی۔
اس تقریب نے ماضی کے رمضان کے سماجی ماحول کی یاد تازہ کی گئی جس میں افطار کے رواج اور کمیونٹی کے اراکین کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی جھلک نمایاں رہی جس سے مقامی ورثے کو سنبھال کر رکھنے کا شوق واضح ہوا۔
اس تقریب نے قصیم ریجن میں رمضان کی میز پر روایتی سماجی اقدار کی نمائندگی کی گئی۔
افطار میں اس ریجن کے مشہور پکوانوں کو عربی قہوہ، روایتی مٹھائیوں اور رمضان کے لیے مخصوص مشروبات کے ساتھ پیش کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خالد الجدعی نے کہا کہ ہیریٹج افطار سماجی روایت بن چکا ہے جو کمیونٹی میں تعاون اور یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کو رمضان کے مصدقہ رواج سے متعارف کرواتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں نہ صرف روایتی کھانوں کو زندہ کیا گیا ہے بلکہ یہ مل بانٹنے، یکجہتی اور بڑوں کی عزت کرنے جیسے اقدار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اس تقریب میں بچوں اور نوجوانوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کمیونٹی اپنے ورثے کو آگے بڑھا رہی ہے جس سے شناخت اور اپنائیت مضبوط ہو رہی ہے۔
الجدعی نے مزید کہا کہ جدعیہ کے تاریخی قلعے میں اس تقریب کا انعقاد ایک تاریخی سمت کو شامل کرتا ہے جس سے سیاحوں کو ورثے کا مقام، روایتی افطار ٹیبل اور رمضان کے ماحول کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

الرس گورنریٹ میں واقع جدعیہ کا تاریخی قلعہ ایک ورثے کے طور پر مانا جاتا ہے جو سیاحوں اور قصیم ریجن میں ورثے کے دلدادہ افراد کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

 

شیئر: