Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلی بیورو کریسی میں کیا ہو رہا ہے؟

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں محکموں اور عہدوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پرانے چہروں کو ہی نئی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں تعینات 22 گریڈ کے افسر اعجاز منیر جو سیکریٹری ایوی ایشن ڈوےثرن تعینات تھے کو اسٹیبلشمنٹ سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ اِن لینڈ ریونیو سروس کے افسر طارق محمود پاشا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں وزارت شماریات سے وزارت کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں تعینات کردیا گیا۔وزارت کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں تعینات 22 گریڈ کے افسر محمد ایوب شیخ کا تبادلہ کرتے ہوئے سیکریٹری شماریات ڈوےثرن کا عہدہ دے دیا گیا۔ پی اے ایس کے ایک اور 22 گریڈ کے افسر ثاقب عزیزجو کیپِٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویڑن کے سیکریٹری تھے انہیں ایوی ایشن سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ پی اے ایس کے افسرمحمد جلال سکندر سلطان کا وزارتِ پٹرولیم سے تبادلہ کرتے ہوئے اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن ڈوےثرن میں بطور سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ پی اے ایس کے گریڈ 21 کے افسر جو خصوصی ذمہ داری پر تعینات تھے، انہیں وزارت پٹرولیم میں قائم مقام ایڈیشنل سیکریٹری بنادیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے والے گریڈ 19 کے افسر محمد طارق کا تبادلہ کرتے ہوئے وزیراعظم ہاوس میں جوائنٹ سیکریٹری کا عہدہ دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم اور وزراءکے صوابدیدی فنڈز ختم

شیئر: