Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند میں خلل سے ڈی این اے بھی تبدیل ہوجاتا ہے

اسٹاکہوم.... نیند میں خلل سے انسان موٹا ہوسکتا ہے اور کمزوربھی کیونکہ پوری نیند نہ لی جائے تو ڈی این اے بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ صرف ایک رات کی کم نیند کی وجہ سے جسم کا پورا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ جسمانی گھڑی تبدیل ہونے کی وجہ سے ہی جین پر بھی فرق پڑتا ہے۔ اسکے علاوہ انسان جلدی تھک جاتا ہے۔ نیند کی کمی کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا عمل بگڑ جاتا ہے جس کے باعث ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہم نے جو تحقیق کی ہے وہ دنیا بھر میں انسان کے پیٹ کے گرد چربی سے نمٹنے میں مدد دے گی کیونکہ اسی چربی کے نتیجے میں خطرناک امراض پھیلتے ہیں اور اوائل عمری میں ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔ سویڈن کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے 15افراد کا جائزہ لیا جنہیں پہلے تورات بھر سلایا گیا اور پھر ان پر تحقیق کی گئی۔ اسکے بعد انہی لوگوں کو رات میں کبھی کبھار جگا یا گیا اور یوں انکی نیند پوری نہیں ہونے دی۔

شیئر: