Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کرکٹ کپ : تربیتی کیمپ کیلئے27 کھلاڑی طلب

 
  کراچی:ایشیا کپ سے قبل تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست پر غور کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے ایشیا کپ کی تیاری کیلئے 2 حصوں پر مشتمل کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا جس میں 27 کرکٹرز طلب کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عماد وسیم کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، یاسر شاہ، بابر اعظم، محمد عامر، فہیم اشرف، آصف علی، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، محمد عباس، جنید خان، حارث سہیل،امام الحق، عثمان خان شنواری، عثمان صلاح الدین، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ شامل ہو سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اے اور انگلینڈ لائنز کیخلاف میچز کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لاہور آمد متوقع ہے۔ پہلے مرحلے میں بوٹ اینڈ فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا جس کیلئے کھلاڑیوں کی روانگی 28اگست کو ہوگی۔دوسرے مرحلے میں کرکٹرز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیاری کرینگے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس پر خاص توجہ رکھتے ہوئے ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ آئندہ برس ورلڈکپ کا انعقاد انگلینڈ میں ہونے کی وجہ سے زیادہ پیسرز کا انتخاب کرکے اچھا بیک اپ بھی تیار ہوگا۔ محمد عامر اور حسن علی کو روٹیشن پالیسی کے تحت میدان میں اتارنے کا ارادہ ہے۔نوجوان بولرز کی گرومنگ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

شیئر: