Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں اسپیشل ایجوکیشن کا پہلا مرکز

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں وزارت تعلیم نے اسپیشل ایجوکیشن کا پہلا پروگرام نافذ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ عمل درآمد نئے تعلیمی سال 1439-40سے کیا جائیگا۔ یہ اسپیشل ایجوکیشن کے زمروں میں شامل بچوں بچیوں کیلئے ہوگا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ترقیاتی ، تجارتی منصوبہ ہے۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے مکہ اخبار سے گفتگو میں بتایا کہ محتاج بچوں بچیوں کے امراض کی تشخیص او رعلاج فراہم کرنے والا پہلا مکمل مرکز ہوگا۔ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا۔
 

شیئر: