Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کی جانب سے بہنوں کو بسوں میں مفت سفر کا تحفہ

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج رکشا بندھن کے موقع پر بہنوں کو بس میں سفر کرنے کی مفت سہولت کا تحفہ دیا ۔ انہوں نے روڈویز کی  دو بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج رات 12بجے تک ریاست کی کسی بھی سرکاری بس میں بہنیں مفت سفر کرسکتی ہیں اور ریاست بھر میں کسی جگہ بھی جاکر بھائی کو راکھی باندھ کر واپس آسکتی ہیں۔اس موقع پر سفر کو آسان بنانے کیلئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ۔ گورکھپور، دہلی روٹ پر 6بسیں ، لکھنؤ روٹ پر 18، کانپور روٹ پر 10، وارانسی اور الہ آباد روٹ پر 5اضافی بسیں چلائی جائیں گی۔خواتین نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج بس کے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے سے دلی خوشی ہوئی اور حکومت کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج بھائی بہن کے پاکیزہ رشتے کا تہوار ہے ۔ اس موقع پر بہنیں بھائیوں کی کلائی میں رکشا کے دھاگے کو باندھنے کی رسم آسانی سے ادا کرسکیں گی۔انہوں نے تمام ہموطنوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -تالا ٹھیک کرنے کے بہانے لاکھوں کے زیورات اڑالے گئے

شیئر: