Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#احمد_فراز

اردو کے معروف شاعر احمد فراز کی دسویں برسی کے موقع پر ان کے مداح انہیں یاد رکھے ہوئے ہیں اور اردو ادب کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔
عبداللہ منہاس نے ٹویٹ کیا : آج سے دس سال پہلے اردو ادب نے ایک عظیم شاعر کو کھو دیا تھا۔ احمد فراز ان لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے جو اردو ادب اور شاعری سے محبت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ دے۔
نازیہ میمن نے کہا : دس سال پہلے آج کے دن ہم نے احمد فراز کو کھو دیا تھا۔
مستنصر حسین نے لکھا : احمد فراز اس دور کے ایک بڑے شاعر ہیں جن کا انداز انتہائی سہل ہے۔
اسامہ محمد انصاری نے ٹویٹ کیا : احمد فراز جیسے لوگ اپنی تخلیق کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور دماغ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
اقرا خان نے کہا : بلاشبہ احمد فراز ایک عظیم شاعر تھے۔
اسفندیار نے فراز کی شاعری سے اپنا پسندیدہ شعر ٹویٹ کیا : ‏اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم
یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا
سنتے رہے تھے آپ ہی اپنی صدائیں ہم
اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم
قرۃالعین نے لکھا : احمد فراز آپ کی کمی کو محسوس کیا جائے گا لیکن آپ کی شاعری ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
سمیعہ بھٹی نے اپنا پسندیدہ شعر ٹویٹ کیا : ‏سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے 
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے 
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا 
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں