Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم کی خواتین کے تجریدی آرٹ نے دھوم مچا دی

قصیم .... یہاں آرٹ کلاﺅڈ ٹیم میں شامل تجریدی آرٹ کی ماہر قصیمی خواتین نے امیر نایف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منفرد تجربے کا مظاہرہ کیا۔ مسافر تجریدی آرٹ کے منفرد نمونے دیکھ کر عش عش کر اٹھے۔ آرٹ کلاﺅڈ ٹیم نے امیر نایف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تجریدی آرٹ کی نمائش کاا ہتمام کیا۔ ٹیم کی سربراہ افنان الرشودی نے بتایا کہ نمائش میں 70فن پارے رکھے گئے تھے۔ القصیم ریجن کے مختلف شہروں کی 30فنکار خواتین نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ 

(تصویر بشکریہ: عاجل)

شیئر: