Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6برس سے داخلی حجاج کی تعداد میں ٹھہراﺅ

ابہا .... گزشتہ 6برسوں کے دوران اندرون مملکت سے حج کرنے والے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی تعداد میں کوئی قابل ذکر فرق ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اسکا باعث وزارت حج و عمرہ اور مکہ مکرمہ گورنریٹ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کو قرار دیا جارہا ہے۔ 1433ھ میں 14لاکھ حجاج نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ یہ ریکارڈ تعداد تھی۔ وزارت حج و عمرہ اور مکہ مکرمہ گورنریٹ داخلی عازمین پر یہ پابندی عائد کئے ہوئے ہے کہ کوئی شخص بھی 5برس سے قبل دوبارہ حج نہیں کرسکتا۔ اجازت نامے کے بغیر کوئی حج مقامات پر جانے کا مجاز نہیں ہوگا۔حج اجازت نامے کے بغیر مقامات مقدسہ جانے والوں کو فوری سزائیں دی جائیں گی۔ آخری 10برسوں کے دوران داخلی حجاج کی تعداد میں کافی فرق ریکارڈ کیا گیا۔
 

شیئر: