Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی میں شدید بارش ،ایک بچہ ہلاک

بریلی۔۔۔۔بریلی میں گزشتہ 2دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ نشیبی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے اور سڑکوں اور انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایک اسکول وین سڑ ک پر جمع پانی میں الٹ گئی۔مقامی لوگوں نے فوراً مدد کرکے 9بچوں کو وین سے باہر نکالا ۔ شہر کے تلک نگر علاقے میں بارش کے پانی میں 8سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ رانی صاحب پھاٹک علاقے میں غیر آباد مکان زمین بوس ہوگیا۔بریلی کے نیک پور گوٹیا میں سڑکوں سے لیکر محلوں تک پانی بھر گیا۔ سڑکوں پر گڑھے نظر نہ آنے سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ٹریفک نظام معطل ہوکر رہ گیا۔بارش کا سلسلہ طویل ہونے کے پیش نظر بعض اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔بریلی میں شدید بارش کی وجہ سے پورا شہر جل تھل ہوگیااور پورا علاقہ سیلاب کی صورت اختیار کرگیا۔ریذیڈنسی، رامپور ، گارڈن، ایس ایس آفس، ضلع اسپتال ہر جگہ پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ نکاسی آب او ر میونسپلٹی کے حکام نے صورتحال سے نمٹنے کی کارروائیاں شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -احمد آباد : 4منزلہ عمارت منہدم ، ایک ہلاک،4زخمی

شیئر: