Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی طرف سے حوثیوں کے موقف کی تائید حیرت انگیز

ریاض.... عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مچھلی مارکیٹ کے حادثہ کے سلسلے میں حوثیوں کی بیان کردہ کہانی پھیلانے پر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے رویئے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ انہوں نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ مچھلی مارکیٹ کا واقعہ حوثیوں کی کارستانی کا نتیجہ تھا۔ المالکی نے کہا کہ صنعاءکا ماحول اقوا م متحدہ کی تنظیموں کیلئے موزوں نہیں رہا۔ اقوا م متحدہ کی کسی بھی تنظیم سے ایسی صورت میں رابطہ اور تعاون ہوگا جبکہ وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اور انسانیت نوازی سے متعلق اقوام متحدہ کے اصولوں کی پابندی کرے۔ حوثیوں کی خلاف ورزیوں پر چپ نہ رہے۔ اقوا م متحدہ نے اب تک اپنے گوداموں پر حوثیوں کے قبضے کی بابت کوئی بیان جاری نہیں کیا جو حیرت ناک امر ہے۔ 
 

شیئر: