Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران شہریوں کو یمن میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے، امریکہ

نیویارک..... اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے تخریبی کردارکی مذمت کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ایران یمن میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ امریکی سفیر نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ ، یمن اور لبنان میں انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ایران ان ممالک کے بیشترمسائل کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کیساتھ کیا گیا ایٹمی معاہدہ ناقابل اصلاح تھا۔ دوسری جانب عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے رجسٹرڈ شواہد پیش کرکے واضح کیا کہ ایران نواز حوثی یمن میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دہشتگرد حوثی بحر احمر ، آبنائے مندب میں عالمی جہاز رانی کو خطرات پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2015 ءسے لیکر تاحال حوثی باغی سعودی عرب پر 182میزائل حملے کرچکے ہیں۔ دریں اثناءیمن سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے ذمار صوبے کے جہران ضلع میں الخربہ گاﺅں کے درجنوں افراد کو اغوا کرلیا۔ 60سے زیادہ شہریوں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ 

شیئر: