Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کی مداخلت ، یمن کا سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ

صنعا  .... یمن کی حکومت نے عالمی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے معاملے میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی مداخلت کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی 6 ستمبر کو مقررہ امن مذاکرات کا وقت قریب آ ر ہا ہے۔ اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب احمد عوض بن مبارک کی جانب سے پیش کیے گئے خط میں باور کرایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کو حزب اللہ کی جانب سے ہدایات کا سامنا ہے جن کا مقصد جنیوا مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔خط میں حزب اللہ ملیشیا کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے 29 جون کے خطاب کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ اس خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ نے یمنی سرکاری فوج کے خلاف لڑائی پر اکسایا تھا۔ نصر اللہ نے اعلانیہ طور پر کہا تھا کہ وہ اور حزب اللہ ملیشیا یمن میں حوثیوں کے شانہ بشانہ لڑائی میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔
 

شیئر: