Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں 51ہزار غیر ملکی ملازم کیوں؟

ریاض ...سعودی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر سعید الخالدی نے سرکاری اداروں میں سعودائزیشن کا معاملہ پوری قوت سے اچھال دیا۔ تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ سرکاری اداروں میں سول سروس کے قواعد و ضوابط کے مطابق بہت سارے غیر ملکی کارکن تعینات ہیں۔ الخالدی نے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں توجہ دلائی کہ سعودی جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی رکھنے والے سعودیوں کو تدریسی عملے میں شامل کیا جانا چاہئے۔ جامعات اس حوالے سے خصوصی جائزے تیار کریں۔ 4ربیع الاول 1438ھ کو جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا تھا کہ سعودی جامعات اور وزارت صحت میں 60ہزار ملازمتوں کی سعودائزیشن ضروری ہے۔ مقامی سطح پر کافی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں ملازم غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کی تقرری کا اہتمام کیا جائے۔
 
 
 

شیئر: