Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانونی جھول غیر ملکی نرس کے حق میں

دمام .... کینسر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عصام مرشد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی قانون صحت میں ایک سقم ایسا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر غیرملکی نرس کو اجازت نامہ حاصل کئے بغیر ملازم رکھا جاسکتا ہے۔ وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ اس کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ قابل ، اہل نرس کا انتخاب ہو۔ وزارت نے انتخاب کی ذمہ داری ایک خصوصی کمیٹی کو تفویض کررکھی ہے۔ کمیٹی کے ارکان غیر ملکی نرسیں ایسے ممالک سے لانے کا اہتمام کرتے ہیں جن کی ڈگریاں سعودی ہیلتھ اسپیشلائزیشن کونسل قبول کئے ہوئے ہے۔ شرط یہ ہے کہ غیر ملکی نرس اپنے وطن سے اجازت نامہ حاصل کئے ہوئے ہو۔ اسے کم از کم ایک سال کا تجربہ ہو۔ اپنا کام بہتر شکل میں انجام دے اور سعودی ہیلتھ اسپیشلائزیشن کونسل کا امتحان پاس کرلے۔
 

شیئر: