Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لا پتہ کوہ پیماﺅں کی تلاش کےلئے 12 رکنی ٹیم

 
اسلام آباد: 12 رکنی ٹیم لا پتہ کوہ پیماوں کی تلاش کےلئے 15 دن کےلئے سروالی چوٹی آزاد کشمیر روانہ ہوگی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ یہ ٹیم تجربہ کار ارکان پر مشتمل ہے جس کی قیادت الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر رحمت اللہ کریں گے، ٹیم میں بلتستان سے نامور کوہ پیماہ شامل ہیں جن میں معروف کوہ پیما صادق سد پارہ، علی رضا، علی موسیٰ، اشرف سد پارہ شامل ہیں جو پاکستان کی 8ہزار میٹر سے بلند بشمول کے ٹو سر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والوں میں عثمان طارق، خرم راجپوت اور عمران جنیدی شامل تھے۔ 3 سال قبل 26 اگست 2015ءکو آزاد کشمیر میں واقع سروالی چوٹی سر کرنے روانہ ہوئے تھے جن کا 5 ستمبر کو کیمپ آفس سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد تینوں کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 3بار مختلف ٹیموں نے سینیئر کوہ پیما کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کی قیادت میں زمینی اور فضائی سطح سے ان کوہ پیماوں کو تلاش کیا لیکن و ہ نہ مل سکے۔

شیئر: