Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکان کرایہ کے 500 سے زیادہ معاہدوں کا یومیہ اندراج

    ریاض- - - -  گزشتہ 2ماہ کے دوران "ایجار " خدمات کیلئے قائم آن لائن 500سے زیادہ کرائے کے معاہدے یومیہ درج کرائے گئے۔ سعودی حکومت نے کرایہ دار، مالک مکان اور رئیل اسٹیٹ ایجنسی کو کرائے کا معاہدہ آن لائن درج کرانے کا پابند بنا دیا ہے۔ وزارت آباد کاری میں غیر منقولہ جائیدادوں کے ادارے کے نگران اعلیٰ مازن الداوود نے واضح کیا کہ آن لائن اندراج کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ مملکت بھر میں روزانہ 500سے زیادہ افراد کرائے کے معاہدوں کا اندراج کرا رہے ہیں۔ مملکت بھر میں 8ہزار سے زیادہ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ آئندہ مرحلے میں اس قسم کی ایجنسیوں کے بڑھنے کا قوی امکان ہے۔ ایجار سسٹم کے تحت کرایہ دار  ماہانہ ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ کرایہ ادا کرنے کے مجاز ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب 30سے زیادہ قسم کے زیتون تیار کرنے میں کامیاب

شیئر: