Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ کی جگہ ٹائیگر

بالی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم میں رنویر سنگھ کی جگہ ٹائیگر شروف کو لیڈ رول میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نئی فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں جو ایک ہندوستانی ناول پر مبنی ہے تاہم اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ناول اب تک شائع نہیں ہوا اور کہا جارہا ہے کہ اسے فلم کی ریلیز سے قبل شائع کرکے مارکیٹ میں لایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف بھی اپنے پسندیدہ ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے تاب ہیں اور کسی صورت بھی اس فلم کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے اور اس فلم کی شوٹنگ کی تاریخ کے حوالے سے اپنا دیگر شیڈول آگے کرنے کےلئے بھی تیار ہیں۔
 

شیئر: