70 اور 80 کی دہائی کے بعد بہت سال بعد آنکھ کھولنے والے اُس دور کے فیشن اور ملبوسات میں نظر آنے لگے ہیں جو ایک اے آئی فلٹر کی مدد سے ہوتا ہے، اس سے جہاں عام لوگ خود کو قریباً نصف صدی پیچھے لگا کر خوش ہو رہے ہیں وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات بھی پیچھے نہیں۔
مزید پڑھیں
-
عدنان صدیقی کا ’تماشا‘ پر لگنے والے الزامات کا جوابNode ID: 907793
شوبز ویب سائٹ ریویو اِٹ کے مطابق پاکستان کے کئی سلیبریٹیز نے خود کو 80 کی دہائی کے فیشن میں مداحوں کے سامنے پیش کیا ہے۔
ان میں مدیحہ نقوی، قدسیہ علی، عمیر عالم، عینی جعفری اور ماہی بلوچ کے علاوہ دیگر شخصیات نے خود کو کئی دہائیاں قبل کی لُک میں نہ صرف ڈھالا بلکہ ساتھ ہی خوبصورت کیپشن بھی لکھے۔
عمیر عالم نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’80 کی دہائی نے ثابت کر دیا ہے کہ ہینڈسم انسان ہر دور میں ہینڈسم ہی رہتا ہے۔‘

ان تصاویر پر صارفین بھی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں اے آئی ایٹیز فلٹر کافی مشہور ہو رہا ہے جس کے ذریعے خود کو 80 کی دہائی کے فیشن کے کپڑوں اور ہیئر سٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دور میں شوخ رنگوں کا استعمال زیادہ ہوتا تھا اس لیے فلٹر کے ذریعے بنائی گئی تصاویر بھی کچھ ایسا ہی دکھائی دیتا ہے۔
بیگی پینٹس اور شرٹس کے علاوہ بڑے اور نوکیلے کالر اور بیل باٹم انداز میں بھی خود کو دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر اس فلٹر کا استعمال چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے بہ آسانی کیا جا سکتا ہے، چوز بٹن دبانے پر آپ سے وہ تصویر سلیکٹ کرنے کا کہا جاتا ہے جس کو 80 کی دہائی میں لے جانا مقصود ہے۔
تصویر سلیکٹ کیے جانے چند سیکنڈ بعد ماضی کے دور میں جاتی اور پھر وہی روپ لیے واپس آ جاتی ہے۔

یہاں پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ایسی چند شخصیات کی 80 کی دہائی کی لُک تصویریں پیش کی جا رہی ہیں جو انہوں نے خود فلٹر کے ذریعے بنائیں اور شیئر کیں۔











