Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن باز رحمتہ اللہ علیہ ،جنات کو فتوے نہیں دیتے تھے، شیخ ڈاکٹر عثمان الخمیس

ریاض..... کویت کے معروف مبلغ اسلام شیخ ڈاکٹر عثمان الخمیس نے واضح کیا ہے کہ شیخ بن باز رحمتہ اللہ علیہ جنات کو فتوے نہیں دیتے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے ماضی میں انکے مقرب ترین شاگرد شیخ ڈاکٹر عبدالعزیز السدحان کے حوالے سے جو دعویٰ کیا تھا وہ غلط تھا۔ الخمیس نے دعویٰ کیاتھا کہ بن باز جنات کو بھی فتویٰ دیتے ہیں۔ یہ میرا وہم تھا۔ ممکن ہے میں نے السدحان کے سوا کسی اور سے یہ بات سنی ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ السدحان نے امسال حج کے موقع پر رابطہ کرکے ان سے کہا کہ ابھی آپ نے مجھ سے منسوب دعویٰ کی تردید جاری نہیں کی۔ الخمیس بتاتے ہیں کہ میں نے 7بر س قبل یہ کہہ دیا تھا کہ کبھی کبھی درس کے بعد ستون کے پاس بیٹھتے ہیں جہاں جنات آکر ان سے فتوے طلب کرتے ہیں اور وہ انکے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔

شیئر: