Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک کے فنکاروں نے دھات کا بنا ہوا گلوب تیار کرلیا

ڈنمار ک....  ڈنمارک کے مشہور آرکیٹکٹ کی قیاد ت  میں کام کرنے والے فنکاروں  او رآرٹسٹوں پر مشتمل ٹیم نے  ایک ایسا انتہائی بڑا گلوب تیار کرلیا ہے جس کی چوڑائی اور  اونچائی 100فٹ سے زیادہ ہے۔  اس کا  قطر بھی کافی وسیع  و  عریض ہے۔ آرٹسٹوں کی ٹیم نے بنیادی کردار بارکے اینجلس جیکب لانگے  نے ادا کیا ہے جنہوں نے جس کی ڈیزائننگ کی اور اسے تیار کرنے میں مختلف دھاتوں کو اتنے سلیقے سے استعمال کیا کہ  یہ ایک شاہکار بن گیا۔  اسے تیار کرنے کیلئے عوامی پیمانے پر چندے جمع  کئے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ 128افراد سے مجموعی طور پر 34301ڈالر جمع کئے گئے۔  اس گلوب کو کرہ ارض کی  باالائی سطح کے مجموعی رقبے  کی تیاری میں جو پیمانہ رکھا گیا ہے وہ 1=500000  حصے کے برابر ہے۔ انہی فنکاروں نے  ایک جلتے ہوئے انسان کا مجسمہ بھی  ایک  ٹیلے پر نصب کردیا ہے۔ گزشتہ سال کچھ لوگ اسی قسم کے ایک جلتے ہوئے فن پارے میں کود کر  زخمی ہوچکے تھے مگر اب اس کی حفاظت کیلئے فائر فائٹرز کی ایک بڑی ٹیم موقع پر موجود رہیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹائیٹنک مسافر کی جیبی گھڑی 57500ڈالر میں نیلام

شیئر: