Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری بات کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، شہزادہ احمد بن عبد العزیز

ریاض: شہزادہ احمد بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں میرے متعلق جو کچھ کہا جارہا ہے وہ حقیقت سے عاری ہے۔ میں نے یہ کہا ہے کہ ملک کے سربراہ اور ان کے ولی عہد حکومتی فیصلوں کے ذمہ دارہیں اور اسی میں ملک وقوم کا مفاد ہے ۔ ملک کے امن واستحکام کے لئے ضروری ہے کہ حکومتی فیصلے فرمانروا اور ان کے ولی عہد ہی کریں۔ میری اس بات کو غلط رنگ دینے کی گنجائش نہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ احمد بن عبد العزیز سابق وزیر داخلہ ہیں اور بانی مملکت کے 31ویں صاحبزادے ہیں۔ 
 

شیئر: