Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی بیگز اب پھینکنے نہیں ‎

چائے کے لیے استعمال ہونے والے  ٹی بیگز کو  استعمال کے بعد  فالتو سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے .  بظاہر بےکار نظر آنے والے یہ ٹی بیگز بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں .  گرین ٹی کے استعمال شدہ ٹی بیگز  چھوٹے دانوں کو ختم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہیں .  گرین ٹی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات  پائی جاتی ہیں . جو جلد میں دانے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف موثر کردار ادا کرتی ہیں ۔ استعمال کے لیے ٹی بیگز کو آدھے گھنٹے کے لئے الگ جگہ پر رکھ دیں ۔ پھر ٹی بیگز کو دانے پر رکھیں اور دس منٹ رکھنے کے بعد ہٹا لیں ۔ اب اس جگہ کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں ۔ 
اگر آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے تو ٹی بیگ کے استعمال سے آپ کی یہ پریشانی دور ہو سکتی ہے ۔ ٹی بیگ کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کرکے سانسوں کو تازہ اور مہکتا ہوا بنا سکتی ہیں ۔ استعمال شدہ ٹی بیگز لے کر گرم پانی میں ڈالیں ۔ اس سے ہلکی چائے بن جائے گی ۔ دس منٹ بعد ٹی بیگ نکال لیں اور چائے کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اب اس چائے میں چند قطرے ٹی ٹری آئل ڈال دیں ۔ اس محلول سے اچھی طرح کلی کریں اور یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں ۔ 
استعمال شدہ ٹی بیگز سے آپ اپنے بالوں کو بھی خوبصورت بنا سکتی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے گرین ٹی بیگز استعمال کریں ۔ سبز چائے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کے بالوں کو خوبصورت اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ بالوں سے خشکی اور سکری کا بھی خاتمہ کرتے ہیں ۔ استعمال شدہ ٹی بیگز لے کر گرم پانی میں ڈال دیں ۔ 10 منٹ کے بعد ٹی بیگز نکال لیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اب شیمپو کرنے کے تھوڑی دیر بعد بالوں کو ٹی بیگ والے پانی سے دھولیں ۔ پانچ منٹ تک مساج کریں اور پھر صاف ٹھنڈے پانی سے دھونے کے بعد بالوں کو خشک کر لیں ۔ چند مرتبہ استعمال کے بعد ہی آپ بالوں میں واضح فرق محسوس کریں گی ۔

شیئر: