Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ساما کے گورنر نے سالانہ رپورٹ پیش کردی

جدہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی ساما نے 54ویں سالانہ رپورٹ پیش کردی۔ 2017ءکے دوران مملکت میں رونما ہونے والی اقتصادی و مالیاتی تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔وزیر خزانہ محمد الجدعان، گورنر ساما ڈاکٹر احمد الخلیفی نے بدھ کو جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی۔ شاہ سلمان نے سعودی وژن 2030 میں مقررہ اہداف کے حصول اور قومی اقتصاد کی خدمت پر ساما کو سراہا۔ گورنر الخلیفی نے بتایا کہ 2017ءکے دوران0.86فیصد کے تناسب سے مجموعی قومی پیداوار میں کمی کے باوجود کئی اہم خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوئیں۔تیل کے ماسوا قومی پیداوار میں 1.05فیصد مثبت شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ اشیائے صرف کے نرخوں میں اوسط کمی 0.9فیصد رہی جبکہ 2016ءکے دوران 2.0فیصد تھی۔ 2017ء کے دوران توازن ادائیگی میں 57.1ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2016ءمیں 89.4ارب ریال کا خسارہ تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعود ی اقتصاد گزشتہ 2برسوں کے دوران لائی جانے والی اصلاحات کے ساتھ آہستہ آہستہ ہم آہنگ ہوتا چلا جائیگا۔

شیئر: