Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ : ہموطن کو روند کر فرار

مکہ مکرمہ ... یہاں ایک معروف تجارتی مرکز میں 2مقامی شہریوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ۔ سعودی شہری نے ہموطن کو پارکنگ میں گاڑی سے کئی بار روندا اور فرار ہوگیا۔ زخمی کو انتہائی نازک حالت میں النور اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ یہ واقعہ الرصیفہ محلے میں پیش آیا۔ زخمی کی عمر 41برس ہے۔ پولیس نے مفرور حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔
 

شیئر: