Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا بوجھ اٹھانیوالے ریل روکو تحریک چلائیں گے

لکھنؤ۔۔۔۔ریلوے میں ملازمتوں کے مطالبات کے سلسلے میں پورے ملک کے قلی ریل روکو تحریک شروع کرینگے۔ریلوے قلی نیشنل فیڈریشن کے چیئرمین فتح محمد نے کہا کہ جدید دور میں پہیہ لگے اٹیچی اور دیگر سامان کی وجہ سے قلیوں کا بچا کھچا دھندہ تباہ ہوگیا۔ ان کا خاندان فاقہ کشی  کے دہانے پرپہنچ چکا ہے۔ 2008 میں ریلوے کے وزیر لالو پرشاد یادو کے تعاون سے چند قلیوں کو لائن مین کی ملازمت مل گئی تھی لیکن اس کے بعد حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔فتح محمد نے ریلوے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قلیوں کی مالی دشواریوں کے  پیش نظر انہیں ایک بار پھر لائن مین یا اس کے مساوی چہارم زمرے کی ملازمتیں دی جائیں جس سے وہ خاندان کی بدحالی دور کرکے عام لوگوں کی طرح زندگی بسر کر سکیں۔ اس کیلئے انہوں نے ایک خط ریلوے بورڈ کے چیئرمین کو تحریر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔قلی فیڈریشن کے رہنما نے کہا کہ اگر حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھاتی تو قلی مرحلہ وار طریقے سے ریل روکو تحریک چلائیں گے جس کی پوری ذمہ داری حکومت اور ریلوے انتظامیہ پر عائدہوگی۔واضح ہو کہ لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پرتقریباً 400 قلی اپنے فرائض انجام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی جے پی کے رہنما کی زبان کاٹنے والے کو دوں گا 5 لاکھ روپے،سابق کانگریسی رہنما

 

 

شیئر: