Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ میں تمام ٹیموں پر فوکس ہے،حسن علی

 
  لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہاہے کہ ہند کےخلاف اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے دوران حسن علی نے کہاکہ تینوں فارمیٹ کو سامنے رکھتے ہوئے فٹنس کو ہائی کرنا پڑتاہے۔ فٹنس کو بہتر کیا ہے۔ جس طرح ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ کیا جارہاہے،ایسی کوئی بات نہیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے کہاکہ ایشیا کپ میں فوکس صرف ہندکے خلاف میچ پر نہیں بلکہ تمام ٹیموں پر ہوگا۔ جتنے بھی بیٹسمین سامنے آئیں گے،ان کے خلاف اچھی بولنگ کرکے وکٹ لینے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہند سری لنکا سمیت مضبوط ٹیموں کا چیلنج درپیش ہوگا ۔ دباومیں کھیلتے ہوئے کارکردگی دکھانا پسند کرتا ہوں ۔ہند کے خلاف میچ میں بھی بھرپورجذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نہ صرف کہ روایتی حریف کے خلاف میچ بلکہ پورے ایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہند، سری لنکا سمیت مضبوط ٹیموں کا چیلنج درپیش ہوگا ۔ کسی کو بھی آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے ۔یو اے ای کی کنڈیشنزسے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔ ان کا بہتراستعمال کرتے ہوئے فتوحات سمیٹیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی خواہش ضرور ظاہر کی تھی، ایشیا کپ میں یہ موقع نہیں مل سکے گا ۔ امید ہے کہ مستقبل میں ان کا سامنا ضرور ہو گا۔ حسن علی نے کہا کہ اسکواڈ میں 6 پیسرز شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے ۔ میدان میں کس کو اتارنا ہے ۔ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی ارادہ ظاہرنہیں کیا ۔ طویل فارمیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پلیئر کو تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرناہے تو فٹنس اعلیٰ معیار کی ہونی چاہیے ۔ اسی لئے اس معاملے میں خصوصی توجہ دیتا ہوں ۔

شیئر: