Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو ایس اوپن:نومی اوساکا گرینڈ سلام فائنل میں پہلی جاپانی کھلاڑی

 
 
نیویارک:یو ایس اوپن کا سیمی فائنل جیتنے کے بعد جاپان کی نومی اوساکا کسی بھی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی بن گئیں جہاں ان کا مقابلہ سرینا ولیمز سے ہو گا۔امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جاپان کی نومی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی میڈیسن کیز کو اسٹریٹ سیٹس میں2-6اور4-6 سے شکست دے دی۔ وہ جاپان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان سے قبل بہترین کارکردگی کا ریکارڈ کمیکو ڈیٹ کے پاس تھا جنہوں نے 1996 میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یو ایس اوپن کے فائنل میں اوساکا کا مقابلہ 23مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز سے ہو گا جنہوں نے لٹویا کی آناستاسیجا سیواسٹووا کو فائنل کی دوڑ سے باہر کیا ہے۔ریکارڈ ساز امریکی ٹینس اسٹار نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں3-6اور 0-6سے ہرا کر نویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔
 

شیئر: