Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر نیٹ ووٹنگ میں اوورسیز پاکستانیوں کی عدم دلچسپی

اسلام آباد... انٹرنیٹ ووٹنگ کی رجسٹریشن کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی عدم دلچسپی سامنے آئی ہے۔ ایک فیصد ووٹ بھی رجسٹرڈ نہیں ہوسکے ۔ایک ہفتے کے دوران صرف6 ہزار افراد نے ویب سائٹ پر اکاونٹ بنائے۔ ای ووٹنگ کی رجسٹریشن کے لئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور نائیکوپ لازمی ہے۔ واضح رہے کہ14 اکتوبر کو ملک کے حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں ۔ان حلقوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد5 لاکھ 20ہزار ہے۔ انٹر نیٹ ووٹنگ کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ15 ستمبر ہے۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانی ڈیم بنانے میں مدد کریں،عمران
 

شیئر: