Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوایس اوپن فائنل:ناومی اوساکا نے سیرینا ولیمز کو ہرا دیا

نیویارک: یو ایس اوپن گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپانی اسٹار ناومی اوساکا نے امریکی اسٹار اور سابق عالمی نمبر ون سیرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ سیرینا ولیمز شکست پر دلبرداشتہ ہو گئیں اور امپائر پر بھڑک اٹھیں اور امپائر کو چور قرار دیدیا۔ نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان کی ناومی اوساکا نے سیرینا ولیمز کو2-6 اور4-6سے اسٹریٹ سیٹ میں ااپ سیٹ شکست دی ۔ناومی اوساکا جاپان کی پہلی گرینڈ سلام ٹینس چیمپیئن بن گئیں۔کھیل کے دوران سیرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سیرینا بھڑک اٹھیں جس سے ان کے ناومی کو پوائنٹ مل گیا۔امپائر نے سیرینا پر الزام عائد کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچ سے اشارے لے رہی ہیں جس کی اجازت نہیں جبکہ سیرینا نے اس کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی چیٹنگ نہیں کرتیں اور ایسی جیت سے وہ ہارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ بعد ازاں دوسرے سیٹ میں سیرینا نے غصے میں آکر ریکٹ زمین پر پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور ناومی کو ایک اور پوائنٹ مل گیا۔اس پرسیرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دیدیا اور میچ کے دوران ہی کہا کہ انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے میچز بھی دیکھے ہیں، وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا لیکن میں خواتین کے لئے لڑتی رہوں گی۔ میچ کے اختتام پر امپائر نے جاپانی کھلاڑی ناومی اوساکا کی کامیابی کا اعلان کیا تو سیرینا ولیمز کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ غصے اور دکھ سے رونے لگیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: