Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخصوص اوقات میں تھکاوٹ ذیابیطس کی علامت ہے

برلن.... ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو مخصوص وقت میں تکرار کے ساتھ تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے تو یہ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔جرمن جریدے فروینڈین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ چکنائی والے کھانوں یا دیر سے بستر پرجاتے وقت تھکاوٹ کا احساس ہوسکتا ہے۔ اگر کسی شخص کو دن یا رات کے ایک مخصوص حصے میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ تھکاوٹ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس وسیع پیمانے پر پھیلی ایسی بیماری ہے جس کا تعلق انسان کی روز مرہ غذا کے ساتھ ہے۔ اس کی پیشگی تشخیص ممکن نہیں۔ اس کی بہت سی علامات ہوسکتی ہیں۔ ان میں ایک ہی وقت میں بار بار تھکاوٹ بھی شامل ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ اگر کسی کو دن ایک بجے سے 3 بجے تک کھانا کھانے کے بعد تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ خون میں شوگر کی مقدار میں اضافے کی علامت ہے۔ ایسے میں جسم شوگر کی بہت زیادہ کمی محسوس کرتا ہے۔

شیئر: