Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے اریٹیریا اور جبوتی کا جھگڑا ختم کرادیا

ریاض...سعودی عرب نے جون 2008ءسے اریٹیریا اور جبوتی کے درمیان جاری 10سالہ مسلح جھگڑا ختم کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق جبوتی کے وزیر خارجہ محمدعلی یوسف نے بتایا کہ سعودی عرب کی ثالثی سے دونوں ملکوں کے درمیان 10برس سے جاری جھگڑے کا تصفیہ ہوگیا۔ مملکت نے اریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان بھی قیام امن کیلئے کلیدی کردارادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اسمر اور عدیس ابابا کے پے درپے دورے کرکے دونوں ملکوں کے درمیان خلیج پاٹ دی۔

شیئر: