Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ نے 6داخلی پروازیں جدہ کے نئے ائیرپورٹ سے شروع کردیں

جدہ.... سعودی عربین ائیرلائنز (السعودیہ ) نے اعلان کیا ہے کہ 11ستمبر 2018ءسے باحہ ، القیصومہ، الدوادمی، تبوک اور ینبع آنے جانیوالی تمام پروازیں جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل ون سے آپریٹ کی جائیں گی۔ السعودیہ نے جدہ سے القریات ، عرعر، وجہ، العلا، الہفوف اور طریف کیلئے پروازوں کا سلسلہ ٹرمینل ون سے شروع کر دیا ہے۔ السعودیہ نے تمام مسافروں سے کہا ہے کہ وہ پروازوں کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے نظام الاوقات حاصل کر لیں۔ السعودیہ نے توجہ دلائی کہ ضیوف الرحمان کو داخلی یا بین الاقوامی پروازوں کیلئے طیاروں تک پہنچانے کیلئے خصوصی بسوں کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: