Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70فیصد سعودائزیشن کیلئے 800انسپکٹرز

جدہ... کل یکم محرم 1440ھ سے سعودیوں کے لئے مختص ملازمتوں کی نگرانی کیلئے 800انسپکٹرز فیلڈ میں اتریں گے۔ وزارت محنت کی مختلف شاخوں نے 70فیصد سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے 800انسپکٹرز کو خصوصی مہم تفویض کردی۔ وزارت محنت نے انتباہ دیا ہے کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، تیار ملبوسات، گھریلو و دفتری فرنیچر اورگھریلو برتن فروخت کرنے والی دکانوں پر 70فیصد کارکن سعودی ہونگے۔ یکم محرم سے اس پر پوری قوت سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں گی۔ المدینہ کے مطابق وزارت محنت کا کہناہے کہ 70فیصد سعودائزیشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انسپکٹرز خواتین و حضرات کو باقاعدہ تربیت فراہم کردی گئی ہے۔ 

شیئر: