Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسے اللہ رکھے

جدہ ... یہاں ایک نوجوان بارش کی تصویر لیتے وقت اپنے برابر میں آسمانی بجلی گرنے پر بال بال بچ گیا۔ شرف العمری جدہ کے الحرازات محلے میں بارش سے لطف اٹھا رہا تھا۔ اچانک اس نے تصاویر لینا شروع کردیں۔ اسی دوران آسمانی بجلی اس کے برابر میں آکر گری۔ خوف کے مارے اس کے ہاتھ سے موبائل گر گیا۔ اسے احساس تک نہ ہوا کہ موبائل ہاتھ سے گر چکا ہے۔ العمری فوٹو گرافی کا شوقین ہے۔ اس نے بتایا کہ آسمانی بجلی کی گرج سن کر میرے پورے وجود میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ آواز اس قدر زور دار تھی کہ مجھے یہ تک پتہ نہیں چلا کہ بجلی مجھ سے کتنے فاصلے پر گری ہے۔
 

شیئر: