Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس رینکنگ: رافیل نڈال کی شکست کے باوجود پہلی پوریشن

 
پیرس : انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال یو ایس اوپن نہ جیتنے کے باوجود پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر بدستور قائم ہیں، سربیا کے نامور کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپیئن نوواک ڈوکووچ 3درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویمنز سنگلز میں سیمونا ہیلپ بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی دوسرے نمبر پر ہیں۔ جرمنی کی انجلک کربر ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ۔ مینز کھلاڑیوں میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، جرمنی کے الیگزینڈر ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

شیئر: