Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ملکوں میں دہشتگردی کی مذمت

جدہ.....سعودی دفتر خارجہ نے عراق کے علاقے شمالی تکریت ، صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو اور مشرقی افغانستان کے علاقے ننگر ہار میں خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ ان دھماکوں میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے مذکورہ برادر ممالک کے عوام، حکومتوں اور جاں بحق ہونے والوںکے اعزہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی اور واضح کیا کہ سعودی عرب ہر طرح کے تشدد ، دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سخت مخالف ہے اور یہ اسکی غیر متزلزل پالیسی کا حصہ ہے۔
 
 

شیئر: