Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے وارنٹ گرفتاری

نئی دہلی۔۔۔۔مہاراشٹر کی عدالت نے 2010ء میں ایک مظاہرے کے معاملے میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو اور دیگر15کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ضلع ناندیڑ میں دھرم آباد کے مجسٹریٹ این آر گج بھیئے نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 21ستمبرتک عدالت میں پیش کرے۔واضح ہو کہ غیر منقسم آندھرا پردیش کے وقت اپوزیشن میں رہنے والے نائیڈواور دیگررہنمائوں کو مہاراشٹر میں بابلی منصوبے کے نزدیک احتجاج کرنے پر گرفتار کرکے پونا کی ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کا احتجاج تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے زیریں علاقوں میں آباد لوگ متاثر ہونگے۔ بعد میں انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا لیکن انہوں نے ضمانت طلب نہیں کی تھی۔ تمام ملزمان پر عوامی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے ،غیر سماجی عناصر سے کام لینے ، ہتھیار اور دیگر طریقے سے جان بوجھ کر نقصان پہنچانے اوردوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سمیت مختلف دفعات عائد کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -میرا مقصد، بی جے پی کو ہراناہے، چندرشیکھر

شیئر: