Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مادر_جمہوریت_الوداع

بیگم کلثوم نواز کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کی وفات پر لیگی کارکنان کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے عوام بھی افسردہ ہیں اور جمہوریت کے لئے ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی بخشش کے لئے دعا گو ہیں۔
ماجد بلوچ نے کہا : بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ دے۔
انیحہ انم چوہدری نے لکھا : ملے خاک میں اہل شاں کیسے کیسے ، مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے ، ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے ، زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے ۔اللہ کے حوالے ماں جی۔ اللّہ آپ کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔
نوید چوہدری نے کہا : آسمان تیری لحد پر شبنم آفشانی کرے ، سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے۔ اللہ تعالی قبر کو منور کرے ۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ آمین
ضمیر مان نے کہا : کلثوم نواز نے مارشل لاء کے دوران تین سالوں میں جمہوریت کیلئے جو کام کیا ہے وہ عمران خان یا دوسرے سیاستدان تین سو سالوں میں بھی نہیں کرسکتے۔
رابعہ آفتاب نے ٹویٹ کیا : جو انسان طویل بیماری کے بعد اٹھایا جائے اللہ تعالی اس کے گناہوں کو صاف کردیتا ہے۔ یہ تو ہم انسان ہیں جو بیماریوں کو کبھی مکر اور کبھی پکڑ کا نام دیتے ہیں۔
خاور خان نے کہا : کلثوم نواز اللہ تعالی آپ کو جنت میں اعلیٰ ترین مقام سے نوازے۔ تاریخ میں آپ کو ایک شاندار کردار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
سلمان راجپوت نے ٹویٹ کیا : آج بیگم کلثوم نواز صاحبہ کے جنازے میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا وہ قول یاد آ گیا" ہمارے بعد ہمارے جنازے فیصلہ کریں گے کہ حق پر کون تھا۔"

شیئر:

متعلقہ خبریں