Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے 341معتمرین کی مملکت آمد

مکہ مکرمہ ...سعودی سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے19 ہزار757عمرہ ویزے جاری کردیئے۔ امسال وزارت حج و عمرہ نے یکم محرم ہی سے عمرہ موسم کا آغاز کردیا۔ اب تک 626معتمرین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ نے ہفت روزہ عمرہ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ 10افراد عمرہ کرکے مملکت سے وطن واپس چلے گئے۔ فی الوقت مکہ مکرمہ میں 535اور مدینہ منورہ میں 81معتمر موجود ہیں۔ ان میں سے 596ہوائی جہاز اور 30معتمر بری راستے سے ارض مقدس پہنچے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 341، ہند کے 128، سری لنکا کے 59، اردن کے 31، کویت کے 26اور دیگر ممالک کے 41معتمر مملکت آچکے ہیں۔
 

شیئر: