Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی درخواست غیر قانونی ہے، روس

ماسکو ۔۔۔روس نے اپنی کیمیائی تنصیبات کے معائنہ میں 2گنا اضافے کے امریکی مطالبے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مطالبہ غیر قانونی ہے۔بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیا روں پر پابندی کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا تھا کہ ان کا ملک کیمیائی تنصیبات کی معائنہ سے متعلق امریکہ کی غیر قانونی درخواست کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

شیئر: