Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں زنانہ ہوٹل

حائل .... ریاض کے بعد حائل میں بھی زنانہ ہوٹل کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ اس ہوٹل کے جملہ امور خواتین انجام دینگی۔ انتظامیہ سے لیکر استقبالیہ، ریستوران ، روم سروس اور دیگر امور انجام دینے کےلئے خواتین ہی تعینات ہونگی۔الیکٹرانک انجینیئرز امن و سلامتی کی نگرانی پر بھی خواتین ہی مامور کی جائیں گی۔ نئے ہوٹل کے انچارج عمر علی نے الوطن اخبار کو بتایا کہ ہوٹل 25کمروں اور مختلف قسم کے اسپیشل سویٹس پر مشتمل ہوگا۔ پورا ہوٹل خواتین کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: