Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حربی اسلحہ پر قید اور جرمانہ

ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ حربی اسلحہ رکھنا اورگولہ بارود ذخیرہ کرنا یا اسکا لین دین کرنا قانوناً جرم ہے اس پر 15 برس قید اور ڈیڑھ لاکھ ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ا پنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جس شخص کے پاس حربی ہتھیار یا گولہ بارود پایا جائیگا یا اسے وہ خریدے یا فروخت کریگا اس پرپبلک پراسیکیوشن 15برس تک قید اور ڈیڑھ لاکھ ریال تک جرمانہ کریگا۔

شیئر: